Hindu MQM — منحوس کیڑوں مکوڑوں کو ووٹ نہ دیں

منحوس کیڑوں مکوڑوں کو ووٹ نہ دیں

Hindu MQM is killing its own people


.

.

.

http://www.jasarat.com/unicode/detail.php?category=11&newsid=28924&date=2010-01-04

.

  

  

ٹارگٹ کلنگ کا واویلا کرنیوالے اپنے ہی لوگوں کو راستے سے ہٹا رہے ہیں

  

 نصر اللہ شجیع

  

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما نصراللہ شجیع نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی میں وہی لوگ ملوث ہیں جو کہ 12 کئی اور 9 اپریل کے سانحے میںملوث تھے۔ حکومت نے اگر سانحے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے حقائق سے پردہ نہ اٹھایا تو اس سے بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ جبکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واویلا کرنے والے خود اپنے لوگوں کو کام نکلنے کے بعد راستے سے ہٹا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سانحے کے بعد جو فوٹیج سامنے آئی ہیں‘ اس کے ذریعے واقعہ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو کام نہیںکرنے دیا گیا۔ مسلح افراد ان کی گاڑیوں کو گھیرے میں رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ 12 مئی ‘ سانحہ نشتر پارک‘ سانحہ 9 اپریل کے ملزمان کو سزا نہ دینے کے باعث 28 دسمبر کو دوبارہ سانحہ رونما ہوا۔ اگر اس دفعہ بھی واقعہ کو دبانے کی کوشش کی گئی تواس سے بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ واقعہ لسانی و فرقہ وارانہ فسادات کی منظم سازش تھا۔ تاہم کراچی کے عوام ان سازشی عناصر کو سمجھ چکے ہیں جس کے باعث کراچی محفوظ رہا۔ میں شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے آتشزدگی کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردوں نے صرف دین دار طبقے اور بھتہ نہ دینے والے افراد کی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ غیر ملکی ایجنٹوں کے آلہ کار ہیں۔ جن کا مقصد ہے کہ ان کو قیمتی زمینوں سے بے دخل کرکے قبضہ کرلیا جائے ۔ بعد ازاں غیر ملکی کمپنیوں کو فروخت کردیا جائے۔ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے انہوںنے واضح طور پر کہا کہ متحدہ کے کارکنان کی کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی ہے۔ یہ وہ لوگ مارے جارہے ہیں جن سے کام لیا جاچکاہے یا ان کے پاس کچھ شواہد تھے۔

 علاوہ ازیں جمعیت علماءاسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری شیر افضل نے کہا کہ امریکا ‘ اسرائیل‘ بھارت کے ایجنٹ پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ جو کہ ہمارے اندر لوگوں کو خرید کر ایسے واقعات کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شواہد سے معلوم ہوچکا ہے کہ کون لوگ ملوث ہیں۔ لہٰذا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مزید برآں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امین خٹک نے کہا کہ 2کلومیٹر کے علاقے میں جس طرح منظم انداز میں کارروائی کی گئی‘ اس سے سب اندازہ ہورہا ہے کہ یہ سب پلاننگ کا حصہ تھا اور کون لوگ ملوث ہیں‘ اس کے شواہد کیمروں سے بننے والی فلموں سے مل چکے ہیں۔ دھماکے کے حوالے سے کہا کہ اگر جلوس میں دھماکا خود کش تھا تو دونوں واقعات الگ الگ ہیں۔ اگر نصب کیا گیا بم دھماکا ہوا ہے تو سانحہ بولٹن مارکیٹ بھی ایک ہی واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد قصبہ کالونی میں ہمارے دو افراد کو گولیاں مارکر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے فاروق ستار کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر پاﺅ کالونی میں کوئی دہشت گرد موجود نہیں۔ صرف شیر پاﺅ کالونی کو جواز بناکر لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے۔

.

..

…….

 



Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s